چین سے کشیدگی، امریکا کا تائیوان کو درجنوں ایف 16 فروخت کرنے کا اعلان

383

چین میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے تائیوان کو 66 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت  کرنے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 8 بلین ڈالر مالیت کے عوض  66 جدید ایف سولہ طیارہ تائیوان کو فروخت کرنے کرنے کا اعلان کردیا۔

اس اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ” کسی کو تو چین کا مقابلہ کرنا ہے ” جب کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا ماضی کی پالیسیوں کو برقرار رکھتے ہوئے خریداروں سے کیے گئے معاہدے پورے کرر رہا ہے۔

امریکا اور تائیوان کے درمیان لڑاکا طیاروں کے ممکنہ معاہدے کی خبریں سامنے آنے پر چین کی جانب سے پہلے ہی مذمتی بیانات سامنے آچکے ہیں۔چین نے خبردار کیا تھا کہ وہ ‘جوابی کارروائی’ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جب کہ امریکا کے براہ راست تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم وہ امریکا سے اسلحے کا خریدار رہا ہے۔