ہلکی کمرشل گاڑیوں کی ملکی پیداوار میں 16فیصد کی کمی

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ہلکی کمرشل گاڑیوں کی ملکی پیداوار میںگزشتہ مالی سال 2018-19 کے ابتدائی 11ماہ ( جولائی تا مئی)کے دوران 16.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔پاکستان آٹو موبائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018-19ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار کم ہوکر 22ہزار 777 یونٹس رہی جبکہ مالی سال 2017-18 کے اسی عرصے کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 27 ہزار 178 یونٹس رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں مالی سال 2018-19 کے پہلے گیارہ ماہ میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی ملکی پیداوار میں 4ہزار 401یونٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔