ملائی کوفتے

405

قیمہ ایک کلو
پیاز آدھا کلو(باریک کٹی ہوئی
نمک حسب ضرورت
ملائی تین کھانے کے چمچ
چنے بھنے ہوئے ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گڈی
خشخاش ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
گریوی کے لیے
پیازدو عدد (سلائس کی شکل میں کاٹ لیں
دہی آدھا کپ
پسی ہوئی لال مرچ دوکانے کے چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ( پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن( پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب: سب سے پہلے مشین میں قیمہ ، آدھی پیاز ، ہری مرچیں، ہرا دھنیا ، گرم مصالحہ ، خشخاش ، بھنے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر باریک پیس لیں ۔ اسے کھلے منہ کے پیالے میں نکال کر ملائی ڈال کر ملائیں پھر اس کے چھوسٹے بڑے جیسے چاہے کوفتے بنائیں ۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں بچی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری تل لیں ۔ اسے پلیٹ میں نکال کر دہی کے ساتھ مشین میں پیس لیں ۔ تیل میں دہی اور پیاز کا آمیزہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں ۔ پھر ا س میں لال مرچ ، دھنیا ، ہلدی ، ادرک ، لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں ۔ اب اس میں کوفتے شامل کر کے دم پر رکھ دیں ۔ نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں۔