پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار

201

ظفر آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان سے مظفر آباد میں ملاقات سے انکار کر دیا۔ ایک بیان میں لطیف اکبر نے کہاکہ چیئرمین بلاول زرداری کشمیر آئے اور پیچھے سے راتوں رات عمران خان نے فریال تالپور کو گرفتار کرادیا۔ انہوںنے
کہاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے بلاول کی پیٹھ پر وار ناقابل برداشت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کی قیادت بطور احتجاج عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کشمیر کے مسئلے کے حساس ہونے کے بعد کیوں ملکی اتحاد میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔
ملاقات سے انکار