بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے ،او آئی سی

177

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) او آئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں۔اوآئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی سے روکنا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی اور تحفظ فراہم کرے۔