وزیراعظم پاکستان 14 اگست کو مظفرآباد کا دورہ کریں گے

132

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان 14 اگست کو مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد سے باضابطہ طورپر آزادکشمیر حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔ عمران خان نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آزادکشمیر اسمبلی کے بلائے گئے خصوصی اجلاس 7اور 8اگست میں شرکت کرنا تھی تاہم وزیر اعظم انتہائی اہم امور کی انجام دہی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے تاہم قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جمعرات کے روز قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر نے 14اگست تک ملتوی کردیا ہے جو وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے 14اگست یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کریں گے۔ یہ ان کا بطور وزیراعظم قانون ساز اسمبلی سے پہلا خطاب اور منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ آزادکشمیر ہوگا۔
دورہ مظفر آباد