قرضوں کے حوالے سے زیر التوا درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

158

لاہور(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے قرضوں کے حوالے سے زیر التوا درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں فل بینچ 13 ستمبر کو سماعت کرے گا، دیگر ججز میںجسٹس شاہد وحید، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے 31 جولائی کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے قرضوں کے بارے میں زیر التوا درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔