حکومت کشمیر سے متعلق فیصلہ کرے، عملدرٓمد کرئنگے، کمانڈرز کانفرنس

329
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کور کمانڈرزکانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کور کمانڈرزکانفرنس کی صدارت کررہے ہیں

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی پاک فوج اس پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈر اجلاس 5گھنٹے تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری رہا جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام تھا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور بھارتی اقدام کے خلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قدم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اختتام تک پاک فوجکشمیریوں کا ساتھ دے گی، کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا آخری حد تک دلیری سے ساتھ دیںگے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہر قسم کا حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے جس حد تک جانا ہوگا اس حد تک جائیں گے اور ہر قسم کی صورتحال کا دلیری سے مقابلہ کریں گے۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کے جائز جدوجہد کی کامیابی تک ساتھ ہے اور اپنی پشہ وارانہ ذمے داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس معاملے پر ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اور 35-Aکو ختم کرنے کے معاملے پر کورکمانڈر کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والی آرٹیکل 370اور35-Aکو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا لیکن اب بھارت نے خود اس کھوکھلے بھانے کو ختم کردیا۔