چین سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا کنٹرول لائن کا دورہ

466
فائل فوٹو

پاکستان میں موجود چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارت کی جانب سے کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی اور مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔

 بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول پر پوری لوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لیپاویلی، ددیال،نوسیری،اٹھمقام، شاہ کوٹ میں سینکڑوں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں،بھارتی شیلنگ سے اٹھمقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال بھی تباہ ہوگیا ہے، کلسٹربموں سے انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرہ ہے۔

 واضح رہے کہ بھارت اپنی طرف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن اف کنٹرول پر نہیں جانے دیتا، بھارت کی طرف سے 2015 سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں 8 ہرزا873 رہیں،جس سے 76 افراد شہید  348 زخمی ہوئے۔