مقبوضہ کشمیر؛ فرانس، جرمنی اور آسٹریلیانے اپنے شہریوں کو وادی چھوڑنے کا حکم دیدیا

271

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ہل چل کی صوتحال برقرار ہے بھارت کی جانب سے کی گئی کشیدگی کے باعث فرانس، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں جلد سے جلد وادی چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری مقبوضہ کشمیر سے واپس جانے سے متعلق جاری ایڈوائزری کے پیش نظر برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لئے سفر کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے متاثر جموں وکشمیر میں دورے کے دوران محتاط رہنے اور مقامی افسران کی ایڈوائزری کے مطابق چلنے کیلئے کہا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق اس سنگین صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جرمنی نے اپنے شہریوں کے لئے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر سمیت وادی کے علاقوں کا سفر مناسب نہیں ہے۔ جرمن حکومت نے اپنے شہریوں سے واقعات پر مسلسل باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں آسٹریلیائی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر کے دوران خطرے کے سلسلے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ 2 روز کے دوران بھارت نے 40 ہزار سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل کی ہے جس سے دادی کشمیر میں شدید خوف و حراس کی فضا قائم ہے ۔