حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ کا اضافہ

376

کراچی :مون سون بارشوں نے کراچی والوں کی دعائیں سن لیں ،حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ  پانی کی سطح میں اضافے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 307 فٹ ہوگئی ہے جبکہ  ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

واپڈا حکام نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہےکہ دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نبی شاہ کے قریب منچن بندھ میں درکا کا کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی بند کومحفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔