القرآن

232

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس، اور نیند کو سکونِ موت، اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا۔ اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہوائوں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے۔ پھر آسمان سے پاک پانی نازل کرتا ہے تا کہ ایک مردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے۔
(الفرقان: 47-49)