غیر قانونی اور غیر نمونہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

223

فیصل آباد (اے پی پی) غیر قانونی اور غیر نمونہ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کارروائی کی جائے گی جو بلا امتیاز اور ترجیحی بنیادوں پر ہوگی نیزاس مہم کے دوران کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ۔ایک ملاقات کے دوران سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ غیر قانونی سبز نمبرپلیٹ اور دیگر غیر نمونہ نمبرپلیٹ کی وائیلیشن سے کرائم میں اضافہ ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کے پیش نظر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔