پاکستان سٹیزن پورٹل، سندھ حکومت کی کارکردگی مایوس کن

397

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست ہیں۔ وفاقی وزارتوں اوراداروں نے 3 لاکھ 64 ہزار سےزائد شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سےنواسی فیصد شکایات حل کی گئیں۔

دوسری  جانب شہریوں کی شکایات حل کےحوالے سےسندھ حکومت سب سے پیچھے ہے، سندھ کےصوبائی محکمے اب تک صرف 30 فیصد شکایات حل کرسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا پاکستان بھر میں زیرالتوا شکایات کی تعداد 37 ہزار 574 ہے، جس میں سے 32 ہزار زیرالتوا شکایات صرف حکومت سندھ کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےصوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان شہریوں کو ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے سندھ کےچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت کردی اور کہا وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، کےپی حکومت نے86 اورپنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔