روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعرات کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں26پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.70 روپے سے گھٹ کر160.44روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے گھٹ کر 160.54 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.30روپے سے گھٹ کر 160.20 روپے اورقیمت فروخت160.80روپے سے گھٹ کر 160.70 روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 178.30 روپے سے گھٹ کر178.00روپے اور قیمت فروخت 180.50 روپے سے گھٹ کر 180.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 200.00 روپے سے گھٹ کر199.50روپے اور قیمت فروخت 202.00 روپے سے گھٹ کر 201.50 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت 21.50 روپے اور قیمت فروخت 23.20 روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید میںاستحکام اور فروخت میں 5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.60 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر42.95روپے رہی۔