فضل الرحمن کابلاول سے رابطہ پی پی امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد

187

اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول زرداری سے رابطہ کیا، گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد دی اوریوم سیاہ پر بھی گفتگو کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کے نتائج عوام کا اپوزیشن پر اعتماد ہے۔مبارکباد اور تعاون پر بلاول نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔
مبارکباد