واشنگٹن ، وزیراعظم کے جلسے کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

251

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں وزیراعظم کے جلسے کے ا سپانسر اور اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی بڑی کاروباری شخصیت جاوید انور نے جلسے کے اخراجات برداشت کیے۔ کل 5 لاکھ ڈالرز خرچہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا گیا تھا۔اس جلسے کے حوالے سے
سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ اس کے اخراجات حکومت پاکستان نے ادا کیے یا کسی اور نے جبکہ جلسے پر کل کتنے اخراجات آئے، اس حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں تاریخی جلسے کے اخراجات حکومت نے ادا نہیں کیے۔جلسے پر کل 5 لاکھ ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔ یہ اخراجات امریکا میں مقیم مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت جاوید انور کی جانب سے ادا کیے گئے۔ جاوید انور تعلق ان کا ٹیکساس سے ہے اور وہ آئل ٹائکون ہیں۔ ایک بڑی کمپنی کے مالک ہیں جبکہ ان کے پاس اپنا بڑا طیارہ بھی موجود ہے۔
جلسے کے اخراجات