اٹلی سے فرانس تک تیز ترین ریل رابطے کے منصوبے پر اختلاف ختم

196

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں عرصے سے ایک منصوبہ زیر غور تھا، جس کے تحت اطالوی شہر ٹیورین سے فرانس کے شہر لیوں تک ایک ایسا نیا لیکن بہت تیز رفتار ریل رابطہ قائم کیا جانا ہے، جو یورپی یونین کے کئی رکن ممالک میں زمینی سفر کے لیے دستیاب موجودہ سہولیات کو مزید بہتر اور ماحول دوست بنائے گا۔ لیکن اٹلی میں یہ منصوبہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باعث بہت متنازع ہو گیا تھا۔ اطالوی وزیر اعظم کونٹے اس منصوبے کے حق میں تھے۔ جب کہ حکومت میں شامل بڑی جماعت اس کی مخالف اور دائیں باز وکے عوامیت پسند پارٹی اس کی حامی تھی، جو سیاسی دباؤ ڈال کر بڑی حکومتی پارٹی کو اس منصوبے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔