سلامتی کونسل کا اسرائیل سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ

131

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکرٹری برائے سیاسی امور روز ماری دی کارلو نے کونسل کو فلسطین اسرائیل تنازع پر بریفنگ دی اور کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کے جمود کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔