ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ۔ٹیکس ورلڈ یو ۔ایس۔اے میں پاکستانی کمپنیز کی شرکت

194

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل کے اعلیٰ نمائشوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ٹیکس ورلڈ یو ایس اے میں 17 مصنوعات پیش کی گئیں جن میں کنٹس(Knits) اور فنکشنل فیبرک سے لے کر کاٹن، ڈینم اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔پیرل سورسنگ یو ایس اے ٹیکس ورلڈ کے ساتھ منعقد کی گئی اور ان نمائشوں نے تقریباً 21 پروڈکٹ گروپ سے جڑے ماہرنمائش کنندگان کو خوش آمدید کہا جبکہ سسٹین ایبیلیٹی سے جڑی مصنوعات خاص توجہ کا مرکز بنی رہی۔مجموعی طور پر843 نمائش کنندگان نے 20 ممالک سے اور 5,000 سے زائد تجارتی خریداروں نے ان کو لوکیٹڈ ایونٹس میں2019 میں شرکت کی۔ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ ایکسپو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے نمائش کنندگان جن میں چین، کوریا، پاکستان، ترکی، ہانگ کانگ اور بھارت کے نمائش کنندگان بھی شامل ہیں، اپنی مصنوعات کی وسیع اقسام کی نمائش کی۔ دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ اس برس پولینڈ اور ترکمانستان پہلی مرتبہ اس نمائش کا حصّہ بنے اس سال کے سمر ایڈیشن میں ٹیکس ورلڈ نے فیشن سسٹین کو خوش آمدید کہا، ایک روزہ کانفرنس جو کہ جرمنی کے شہر برلن میں منعقد کیا گیا اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو سسٹین ایبل مصنوعات سے متعارف کروایا۔سینکڑوں نمائش کنندگان جن کا تعلق ساری دنیا سے مختلف ممالک سے تھا ان ممالک میں چین، کوریا، پاکستان، تائیوان، ترکی، بھارت اور امریکا شامل ہیں، ٹیکس ورلڈ یو ا یس اے میں بہترین مصنوعات پیش کی گئیں جن میں کاٹن، ڈینم، فاوکس فر، جیکوارڈ،لینن، سلک اور دیگر شامل ہیں۔پاکستان سے براہِ راست نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا۔پاکستان سے ذیل کمپنیوں اس نمائش میں شرکت کر نے والی کمپنیز میں کی فضل کلاتھ، کوہِ نور ملز اور محمود ٹیکسٹائل ملتان فیبرکس اور ڈبلیو ای اپیرل: عبدالاحد ٹیکسٹائل، امیر انٹرپرائزز، سی ای ٹیکسٹائلز، فیئر ڈیل ویونگ، ہوم ٹیکس کارپوریشن اور ٹاولرز شامل ہیں۔اگلی ٹیکس ورلڈ/ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ / اپیرل سورسنگ یو۔ ایس۔ اے جون 2020 میں منعقد کی جائے گی۔ ٹیکس ورلڈ/ اپیرل سورسنگ پیرس اور انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس ستمبر 2019 میں اور افریقن سورسنگ اینڈ فیشن ویک نومبر 2019 میں ادیس ابابا، ایتھوپیا میں منعقد کی جائے گی۔