گھی اور تیل پرٹیکس 7سے کم کرکے2فیصدکردیاگیا

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے چوکر،میدے پرٹیکس ختم جبکہ گھی اورآئل پرٹیکس 7 فیصد سے کم کرکے2فیصدکردیا ہے مگراوپن مارکیٹ میں گھی، آئل اورآٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہوسکیں۔چینی بھی سرکاری نرخنامے کے برعکس 15 روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔وفاقی حکومت نے گھی اورآئل پر ٹیکس 7فیصدسے کم کرکے 2 فیصد کیا ہے مگراوپن مارکیٹ میں گراں فروش مافیاشہریوں کوبخشنے کے لیے تیارنہیں ۔ٹیکس کم ہونے کے باوجودگھی اورآئل کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہوسکیں۔درجہ دوم کاگھی145کی بجائی180 روپے میں فروخت ہورہاہے اوردرجہ اول کا گھی 180 کی بجائے 200سے 210روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔اسی طرح مختلف کمپنیوں کاکوکنگ آئل 17 سے 25روپے فی لٹرمہنگافروخت ہورہا ہے۔