عمران خان کی خدمات کوسلام پیش کرتی ہوں‘ امریکی اسپیکر

184

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں قیام امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ان کے بقول پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں، امریکا میں کئی پاکستانی ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نینسی پلوسی نے وزیراعظم عمران خان کی کیپٹل ہل آمد پراستقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کیپٹل ہل آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔