مہاجرین کی تقسیم‘ 14یورپی ممالک نے جرمنی اور فرانس کی تجویز منظور کرلی

141

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین میں مہاجرین کی تقسیم کے تنازع کے حل کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے بتایا ہے کہ 14 یورپی ممالک نے جرمنی اور فرانس کی تجویز کو اصولی طور پر منظور کر لیا ہے، اور اِن میں سے 8 ممالک نے اس منصوبے میں اپنی فعال شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ماکروں نے امید ظاہر کی کہ رواں برس ستمبر تک اس تناظر میں باقاعدہ قانون سازی کر لی جائے گی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں غیر قانونی طریقے سے پہنچنے والے تارکین وطن کی تقسیم کی معاملے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔