متحدہ عرب امارات کے انڈسٹریل سٹی میں 6.2 ارب درہم کی چینی سرمایہ کاری

143

بیجنگ (اے پی پی) چین نے امارات کے خلیفہ انڈسٹریل سٹی میں 6.2ارب درہم کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چین کی 20 کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کام کریں گی۔ یہ اعلان اتوار کو ابوظبی کے ولیعہد اور اماراتی افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے دورہ چین کے موقع پر کیا گیا۔ اسکائی نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ بی نے اس موقع پر کہا کہ امارات بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں جلد روشن ستارہ بن جائے گا۔ شیخ محمد آل نہیان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات عروج کی طرف جائیں گے۔