ختم نبوت قانون سے چھیڑ چھاڑ حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، علما

202

ٹنڈو آدم (پ ر) قادیانی اسلام کے ہی نہیں پاکستان کے بھی غدار ہیں، فوج کو قادیانیوں سے پاک کیا جائے، ختم نبوت قانون سے چھیڑ چھاڑ حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، حکومت اس قانون کی حفاظت کرے، ہم حکومت کیساتھ ہیں۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، شبان ختم نبوت، پاسبان ِ ختم نبوت ورلڈ کے مرکزی رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، حافظ محمد ایمان سموں، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، شیر اسامہ بن طاہر، مفتی نافع مصطفی ودیگر نے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال نے کہا تھا کہ قادیانی صرف اسلا م کے ہی نہیں ملک کے بھی غدار ہیں اور ملک کے غداروں کو پاک فوج میں ہم برداشت نہیں کریں گے۔ اس لیے پاک فوج کو قادیانیوں سے ’’پاک‘‘ کیا جائے۔ رہنمائوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ مسلمان مہنگائی، بے روزگاری برداشت کرسکتے ہیں، لیکن ناموس رسالت کے مسئلے پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کریں گے، اس لیے موجودہ حکومت ماضی کی تحاریک ختم نبوت پر بھی نظر رکھے۔ سکندر مرزا سے زیادہ اسلام دشمن شاید یہ نہ ہوں مسلمانوں نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ نیازی حکومت ختم نبوت قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے قبل اپنے اکابرین پر نظر رکھے۔ ختم نبوت قانون کیساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے، ہم حکومت کیساتھ ہیں، اس قانون کیساتھ غداری اور قادیانیوں سے وفاداری حکومت کو لے ڈوبے گی۔ مفتی طاہر مکی نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ ہم جلد ہی تمام مسالک کے علماء کا اجلاس بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔