تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر کی عالم دین و محقق پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری کی عیادت

201

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ابو عامر اعظمی نے عالم دین و محقق پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری کی نورانی بستی میں ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اور صحت کی دعا کی۔پروفیسر مجیب اللہ منصوری گزشتہ دنوں ایک حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے، رہنماؤں نے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرجوائنٹ سیکرٹری تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ رئیس احمد منصوری، ڈائریکٹر بہبود اساتذہ صوبہ سندھ قاضی محمد غوث،جماعت اسلامی پھلیلی پریٹ آباد زون کے امیر محمد عدنان دانش اور دیگر بھی موجود تھے۔