امریکا کا پاکستانی میڈیا پر مبینہ پابندیوں کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار

222

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے پاکستانی میڈیا پر مبینہ پابندیوں کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں صحافیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے جس پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔یہ بات پیر کو وائٹ ہائوس حکام نے بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی میڈیا پر لگنے والی پابندیاں ناقابل قبول ہیں ، اس پر امریکا کو سخت تحفظات بھی ہیں۔