سکے کی گلے میں چھپن چھپائی،12سال تک آواز نہ آئی

266

نیوز ڈیسک

نیو یارک ( نیٹ نیوز) حادثاتی طور پر سکہ نگلنے کے بعد خاتون 12 سال تک کوئی آواز نہ نکال سکی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری میکریا ڈی13 سال کی تھیں ،جب ان کی آواز چلی گئی ۔ ڈاکٹروں نے کسی خطرناک وائرس کو اس کی وجہ سمجھا ۔12 سال بعد میری یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کی آواز چلے جانے کی وجہ ایک سکہ تھا، جو ان کے گلے میں پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بول نہیں پاتی تھی۔ میری یہ کہانی کافی پرانی ہے تاہم اب میری نے ایک کتاب’’وائس لیس‘‘لکھی ہے ۔ اس کتاب کے سامنے آنے کے بعد میری کی کہانی ایک بار پھر سب کی توجہ کامرکزبن گئی ہے ۔ میری نے اپنی کتاب میں چھوٹی عمر میں آواز چلے جانے اور12 سال بعد دوبارہ آنے کے تجربے کو بیان کیا ہے ۔ 25 سال کی عمرمیں یعنی1984ء میںمیری کے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا۔ انہیں زور کی کھانسی آئی اور اس کے منہ سے خون نکل آیا جس پر ڈاکٹروں نے اس کے گلے سے خون میںلتھڑا 3پنس کا سکہ نکال لیا ۔ حیرت انگیز طور پر سکہ نکلتے ہی میری کی آواز واپس آ گئی ۔