قادیانی غیر مسلم ہیں،ٹرمپ اور حکمرانوں کی سازش کی مزاحمت کرینگے،حسین محنی

602
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی قبا آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی قبا آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی،کرپشن سمیت تمام مسائل کا حل قرآن وسنت اور دیانتدار قیادت میں ہے، جماعت اسلامی قیادت ونظام کی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جس میں باب الاسلام سندھ حقیقی معنیٰ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرے گا، ریاست مدینہ طرز حکومت کی دعویدار موجودہ حکومت کے دور میں قادیانی نوازی کا تاثربڑہتا جا رہا ہے،پارلیمنٹ میں حکومتی رکن کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات اور وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ٹرمپ سے قادیانی وفد کی ملاقات بین الاقوامی سازش ہے،پارلیمنٹ میںکثرت رائے سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے کیونکہ وہ پاکستان اور اسکے دستور کوبھی تسلیم نہیں کرتے،حکمرانوں اور ٹرمپ کی دستور پاکستان کی خلاف
ورزی کوئی بھی پاکستانی قبول نہیں کرے گا اگر اسکی خلاف ورزی کی گئی تو شدید مزاحمت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی وتنظیمی صورتحال، آئندہ کی منصوبہ بندی سمیت مالیاتی سال 2019-20کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک دعوتی ونظریاتی جماعت ہے کسی کرپٹ ٹولے کو کندھا یا سہارا دینے کی بجائے آئندہ انتخابات میں اپنے منشور ،دستور،پرچم اور ترازو کے نشان پر انتخاب لڑیں گے اور جداگانہ اپنی حیثیت برقراررکھی جائے گی۔اس لیے کہ ملک کے معاشی وسیاسی بحران کے ذمہ دار بھی موجودہ وسابقہ حکمران ہیں۔آئندہ بلدیاتی وعام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آکر اہل سندھ کو متبادل اہل ودیانتدار قیادت فراہم کریں گے۔عوام اپنے اور ملک کے حالات بدلنے کیلیے روایتی چہروں کی بجائے جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت کو منتخب کرکے اپنا اور نوجوان نسل نو کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
حسین محنتی