مسجد الحرام انتظامیہ نے غلاف کعبہ 3میٹر بلند کر دیا

139

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا کر اس کی جگہ چاروں طرف سے 2میٹر چوڑا کاٹن کا سفید کپڑا لٹکا دیا ۔ حج کا موسم مکمل ہونے پرغلاف دوبارہ اپنی اصل حالت پر لے آیا جائے گا۔ غلاف کعبہ کو تحفظ کے لیے رمضان اور ایامِ حج میں اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ حرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں زائرین اور عازمین کسی نہ کسی شکل میں غلاف کعبہ کا ٹکڑا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔