پانی چوری کے خلاف عوام سخت ردعمل دیں گے،حسنین مرزا

179

بدین(رپورٹ محمد علی بلیدی) جی ڈی اے کے پار لیمانی لیڈر حسنین مرزا نے کہا ہے کہ پانی کی قلت اور پانی چوری کے خلاف بدین کے عوام اب سخت عوامی ردعمل پر مجبور ہیں۔ اب شہر شہر
،نگر نگر احتجاج، مظاہرے دھرنے،ہڑتال اور پہیہ جام ہو گا۔رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے مورجھر فارم ہاؤس پر پانی کی قلت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع بھر کے آبادگار رہنماؤ ں،مقامی بلدیاتی نمائندوں، سیاسی سماجی رہنماؤںکے اجلاس میں بھرپور شرکت سندھ حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ تین روز میں ضلع بھر کی تمام نہروں کو ان کی گیج اور گنجائش کے مطابق ٹیل تک پانی فراہم نہ کیا گیا تو اب ضلع بھر میں پانی چوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف شدید عوامی ردعمل ہو گا۔ دما دم مست قلندر ہو گا۔ جگہ جگہ احتجاج ہو گا ۔دھرنا اور ہڑتال ہو گی۔ روڈ رستے بلاک ہوں انہوں نے کہا سازش کے تحت پانی کی قلت اور چوری کی گئی۔ بااثر حکومتی شخصیات کی ہزاروں ایکڑ زمین سیراب جبکہ ٹیل اور ساحلی علاقوں کی لاکھوں ایکڑ زمین ویران اور زرعی معیشت تباہ کرکے رکھ دی اور عوام سے پینے کا پانی بھی چھین لیا جس کے باعث عوام پانی کی تلاش میں دربدر اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا بدین پاکستان میں سب سے زیادہ گنے چاول، سورج مکھی، ٹماٹرکاشت کرنے والا واحد ضلع تھا۔ پانی چور حکمرانوں کی سازش، غفلت، لاپرواہی کے باعث علاقہ کی 98 فیصد زرعی م معیشت تباہ ہو گئی۔
حسنین مرزا