قبائلی اضلاع میں الیکشن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

462

قبائلی اضلاع میں ہونے والے تاریخی انتخابات پر پوری پاکستانی قوم کی نظریں جمی ہیں جس کا اظہار ٹوئٹر پر نظر آیا۔

دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ووٹ فار بیٹ کو ٹاپ ٹرئنڈ بنا دیا ہے اور لوگ اس کے بارے میں ٹویٹ کر رہے ہیں جبکہ فاٹا الیکشن کا ٹرینڈ بھی تیزی سے اوپر آ رہا ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے تمام نشستوں کے لیے امیدوار میدان میں اتارے۔یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال   کیا ۔قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات ہو ئے  جن میں 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان میں  تھیں ۔