جب بھی ریلیف ملنے کا امکان ہوتا ہے تم مجھے پھنسا دیتی ہو،نواز شریف

200

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے تم مجھے پھنسا دیتی ہو۔ نواز شریف مریم نواز سے شدید نالاں۔ اپنی صاحبزادی کو جھاڑ پلا دی۔ جیل سے رہائی دلوانے کیلیے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کی سیاست سے شدید نالاں ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں سابق وزیراعظم سخت نالاں دکھائی دیے۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے تم مجھے پھر سے مصیبت میں پھنسوا دیتی ہو۔قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے حکومت کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کرکے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی گئی تاہم مریم نواز کی غیر ضروری جارح سیاست کے باعث جیل میں قید نواز شریف کو ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ نواز شریف نے اب مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں جیل سے نکلوانیکیلیے موثر حکمت عملی تیار کریں اور حکومت پر دبائو بڑھائیں۔
نواز شریف کی جھاڑ