امریکا میں بحرینی اوراسرائیلی وزرائے خارجہ کی ملاقات

124

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے امریکا میں اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹزسے ملاقات کی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسیبحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی یہ کھلم کھلا کوشش قرار دیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرینی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ کی ملاقات واشنگٹن میں مذہبی آزادی سے متعلق ایک کانفرنس کے موقع پر جمعرات کے روز ہوئی۔ یہ ملاقات ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک کی جانب سے کرائی گئی تھی۔