اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد سے فلسطینی کو گرفتار کر لیا

190
فلسطین: اسرائیلی فوج غزہ میں مظاہرین پر آنسوگیس کی بارش کررہی ہے‘ مغربی کنارے میں نوجوان شیل واپس صہیونی اہلکاروں کی جانب پھینک رہا ہے
فلسطین: اسرائیلی فوج غزہ میں مظاہرین پر آنسوگیس کی بارش کررہی ہے‘ مغربی کنارے میں نوجوان شیل واپس صہیونی اہلکاروں کی جانب پھینک رہا ہے

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غیر مسلح شخص کو سرحد کے قریب سے اغوا کیا اور اسے تفتیش کے لیے لے گئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے میں 300 میٹر کے علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے اور اس علاقے میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گولی مار دی جاتی ہے یا گرفتار کر لیا جاتا ہے۔