سفارتکار کے قتل کا ردعمل‘ ترکی کی  عراق میں کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری

237

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے عراق میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں اپنے سفارتی اہل کار کے قتل پر کرد تنظیم ’پی کے کے ‘ پر فضائی حملے کیے۔ ترک فضائیہ نے عراقی کردستان میں علاحدگی پسند جماعت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 2 دہشت گردہلاک اور ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک سفارت کار کے قتل میں کرد تنظیم کے ملوث ہونے کی نشاندہی کے بعد اس کے خفیہ ٹھکانوں، زیر زمین پناہ گاہوں اور شہر کے باہر ٹریننگ کیمپوں پر بمباری کی گئی۔ دوسری جانب قتل میں ملوث ایک شخص کی شناخت کرلی گئی۔