پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے ،میاںاجمل

192

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ اوردیگرنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری،آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے۔پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہوا ہے ۔ آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالات اپنے ہاتھ میں لیے ہیں،کہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گا،یوٹیلیٹی بلز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کررکھاہے آج بروز جمعہ راولپنڈی میں ہونے والاعوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔