چیئرمین سینیٹ اوراسد قیصر کے درمیان دوسری اہم ملاقات

141

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان رواں ہفتے دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے،ون ٹو ون ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی، کافی دیر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر سرجوڑے بیٹھے رہے اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد کی تحریکوں کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔