بلوچستان کے وسائل کسی کو لوٹنے نہیں دینگے‘ مولانا عبدالواسع

232

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہبلوچستان کے وسائل کسی کو لوٹنے نہیں
دیںگے‘ ریکوڈک منصوبہ پرانی کمپنی کو دینے کی سازش ہو رہی ہے‘ مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب کی کارروائی محض دھمکی ہے‘ نیب مولانا صاحب کا کچھ نہیں کرسکتا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی حکومت میں ریکوڈک معاہدے کو صوبائی کابینہ نے مسترد کیا تھا لیکن قوم پرستوں کی حکومت نے عالمی مافیا کے ساتھ مل کر ریکوڈک منصوبے کا کیس جان بوجھ کر ہاردیا‘ عالمی عدالتکا بلوچستان پر6 ارب ڈالر جرمانہ صوبائی وسائل لوٹنے کے مترادف ہے لیکن ہماری جماعت اس فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کرے گی‘ ریکوڈک منصوبہ ایک بار پھر پرانی کمپنی کو دینے کی سازش ہو رہی ہے لیکن ہم بلوچستان کے وسائل کسی کو لوٹنے نہیںدیںگے۔ ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے‘ 28 جولائی کو حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف تاریخی ملین مارچ ہوگاجس میں لاکھوں افراد شریک ہوںگے۔
جمعیت علماء