پاکستان کلبھوشن کو پھانسی دے سکتا ہے،قانونی ماہرین

195

دی ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادیو کو پھانسی دی جائے گی یا نہیں؟ پاکستان نے عندیہ دے دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق عالمی عدالت کے فیصلے میں تجاویز دی گئی ہیں نہ کہ حکم۔ پاکستان چاہے تو بھارتی دہشت گرد جاسوس کے ساتھ اپنی مرضی کا رویہ اختیار کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کو اس کیس میں شکست ہوئی ہے جبکہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا۔عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی اور سزا میں تبدیلی کیلیے پاکستان کو تجویز دی ہے نہ کہ حکم۔ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان پر لازم نہیں ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے اور نہ ہی پاکستان پر یہ لازم ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا روک دی جائے۔بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان عالمی عدالت کی تجاویز پر عمل کرنے کا پابندی نہیں ہے۔
قانونی ماہرین