سی ٹی ڈی پنجاب نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا

907

لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا، حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے، حافظ سعید اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔

حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جبکہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی سرکاری تحویل میں لیا ہے۔