جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی کے انسداد پر غور

167

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) برلن حکومت اور جرمنی کے مرکزی بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اعلان کردہ ڈیجیٹل کرنسی لبرا کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اخبار بلڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کو لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر سخت تشویش لاحق ہے۔ دوسری جانب جرمن وزارت خزانہ نے اخباری رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے رواں برس جون میں جرمن کرنسی کے مقابل لبرا کرنسی متعارف کرائی تھی۔