بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، تعداد 9ہوگئی

154

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا،رواں برس کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ،عید الضحی سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں لائے گئے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ا سپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق 2 روز قبل پشین سے تعلق رکھنے والے مریض کو کانگو وائرس کے شبے میں لایا گیا، جس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلیے اسلام آباد بجھوائے گئے، بعد ازاں مریض کانگو وائرس پازیٹو نکلاڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق رواں سال کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح اسپتال میں 21 مریض ہسپتال لائے گئے، جن میں سے 9مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔