پنجاب میں لاکھوں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک امراض پھیلانے لگے

295

فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹروں کے کلینک عوام میں مختلف موذی امراض پھیلانے میں مصروف، حکومت پنجاب، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ فیصل آباد میں ڈرگ انسپکٹروں نے گھروں میں غیر معیاری مضر صحت ادویات بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹروں کے کلینک عوام میں مختلف موذی بیماریاں جن میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور کینسر پھیلانے میں مصروف ہیں جو حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ محکمہ صحت فیصل آباد کے ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر محسن نے بھاری رشوت کے عوض لوگوں کو گھروں میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے کی اجازت دے رکھی ہے، نشان دیی پر بھی کارروائی نہیں کی جاتی۔ صوبے بھر میں اتائیت کی بھرمار صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے لیے لمحہ فکر ہے۔