مقبوضہ کشمیر ‘ امرناتھ یاترا نے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا

199

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کے لیے کیے گئے بھر پور اقدامات نے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے
مطابق مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض ادا نہیں کرنے دیے جا رہے لیکن امرناتھ یاتریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے راستوں پر60 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں‘ امریاتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور یہ کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔