وزیراعظم عمران خان اب ڈیل پر مجبور ہو گئے ہیں،عارف نظامی

123

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا صرف پلی بارگین ہو گی لیکن اب میری اطلاع کے مطابق عمران خا ن ڈیل کے معاملے میں مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک بنانے کا کام بڑی دیر پہلے سے جاری ہے اس میں پرویز ا لٰہی نے بہت کام کیا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ڈیل میں اب سعودی عرب نہیں بلکہ قطر ہے۔ سعودی عرب اب نواز شریف سے کچھ اْکھڑا اْکھڑا ہے اور اسی وجہ سے میرا اندازہ ہے کہ عمران خان
نے جو کہا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹوں نے دو ممالک سے رابطہ کیا ہے تو میری اطلاع کے مطابق وہ دوسرا ملک ترکی ہے۔پہلے حکومت کہتی تھی کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اب بات پلی بارگینن تک آگئی ہے اس سے لگتا ہے کہ کچھ تو دال میں کالا ہے ۔ میری اطلاع ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈیل کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن اب وہ مجبور ہوگئے ہیں مطلب ہے کہ ایک قسم کا رشتہ چلا گیا ہے اورنیم ہاں بھی ہوگئی ہے۔بعض ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب بھی ڈیل ہو رہی ہے اور عام امکان یہ ہے کہ ستر سے اسی فیصد ڈیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف نقوی جوابراج گروپ کے مالک ہیں ان کا عمران خان کے کلیدی فیصلوں میں بڑا کردار رہا ہے۔ اب بھی وہ برطانیہ میں گھر میں قید ہیں۔ میراخیال ہے کہ زرداری کا اشارہ عارف نقوی کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر صادق سنجرانی کو ہٹایا جاتا ہے تو اپوزیشن کی طرف سے کون چئیرمین سینیٹ کا اْمیدوار ہوگا۔
عارف نظامی