وہ سمجھتے تھے بچ جائینگے‘ ایکشن کا وقت شروع ہو گیا‘ فواد چودھری

128

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سمجھتے تھے کہ شاید ہمیشہ کی طرح اب بھی بچ جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ایکشن کاوقت شروع ہو گیا۔ ان لوگوں نے سمجھا تھا کہ پہلے کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔ فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم سے صبح ملا، انہوں نے واضح کیا کہ ایکشن ہوگا۔ یہ سمجھتے تھے کہ شاید ہمیشہ کی طرح اب بھی بچ جائیں گے۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی ایسے لوگوں کو سسٹم میں لایا جائے۔
فواد چودھری