عراقی ملیشیاؤں کو ہتھیار اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا انکشاف

183

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں ساؤتھ ویلتھ ریسورسز کمپنی SWRC کے عراقی ملیشیاؤں کو کروڑوں ڈالروں کا اسلحہ اسمگل کرنے میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد امریکا نے کچھ عرصہ قبل کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اقدام کے نتیجے میں عراق میں قائم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے زیر انتظام فرضی کمپنیاں امریکی انتظامیہ کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قانونی پردے کی آڑ میں عراقی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فنڈنگ کے نئے ذرائع حاصل کر کے خطے میں مسلح جماعتوں کے لیے اپنی حمایت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ ان ذرائع کو امریکی پابندیوں کو چکما دینے والے نیٹ ورک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس نیٹ ورک میں سیکڑوں کمپنیاں شامل ہیں جنہوں نے عام تجارت، منی ایکس چینج اور ترسیلات زر کی کمپنیوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں کی کمپنیوں کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے 667 کمپنیوں کا تعین کیا گیا ہے جن کا ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلق ہے۔ یہ تعلق کمپنی کے حصص میں حصے دار ہونے یا مینجمنٹ بورڈ میں عہدوں کی صورت میں ہے۔ اس بات کا انکشاف دفاع جمہوریت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد شمار سے ہوا جو العربیہ ڈاٹ نیٹ نے حاصل کیے۔ عراق میں شدت پسند جماعتوں اور دیگر گروپوں کے امور کے ماہر ذرائع نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں واضح کیا کہ یہ فرضی عراقی کمپنیاں تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں۔
سنگاپور: اچھے نمبروں کے حصول کی کوشش میں طلبہ نفسیاتی مریض بننے لگے
سنگاپور (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگا پور کے اسکولوں میں زیادہ نمبر حاصل کرنے اور اپنی قابلیت ثابت کرنے کے چکر میں طلبہ نفسیاتی مریض بننے لگ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی بچوں کو ذہنی مسائل کے باعث ماہر نفسیات کے پاس لے جایا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کو ’پرفارمنس اینگزائٹی‘ قرار دیا گیا ہے۔ اسکولوں کے طلبہ نے اپنے والدین سے اضطرابی کیفیت اور ذہنی دباؤ کی شکایت کی اور حیران کن طور پر پرائمری کے طلبہ میں اس کا زیادہ رجحان دیکھا گیا۔