بھارتی دہشت گردی، چھمب سیکڑ میں دھما کافوج کے 5 جوان شہید

266
ایل اوسی پر چھمب سیکٹر کے قریب بھارتی دہشت گردی میں شہید ہونے والے جوانوںکی تصاویر
ایل اوسی پر چھمب سیکٹر کے قریب بھارتی دہشت گردی میں شہید ہونے والے جوانوںکی تصاویر

 

راولپنڈی (آن لائن+صباح نیوز ) کنٹرول لائن کے نزدیکی چھمب سیکٹر میں دھماکے سے 5 فوجی جوان شہید اورایک زخمی ہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے۔ شہدا ء میں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب ، سپاہی قاسم،سپاہی شیر زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارتی سیزفائر معاہدے اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے ۔ادھرسیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بھی بھارتی سیکورٹی فورسز نے برجی پوسٹ سے پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر چناب رینجرز نے یوسف پوسٹ سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیااور چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی سیکورٹی کی فائرنگ بندہوگئی، چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا۔