بادشاہ سے شفارش کرائیں یا، گوڈے دبائیں، این آر او نہیں دونگا، وزیر اعظم

352
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

 

راولپنڈی(خبرایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں کومشکلات میں ڈالا ان سے جواب لوں گا ،یہ جو مرضی کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جس بادشاہ سے سفارش کرائیں ان کے گوڈے دبائیں، کوئی چھوٹ نہیں دوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں نئی ٹرین سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کی دولت دیکھیں، 10 سالوں میں دونوں خاندانوں کے بچوں کے بچے بھی اربوں پتی بن گئے اور قوم مقروض ہوگئی، یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے، انتقامی کارروائی تو میرے خلاف ہوئی تھی، جب میں نے پاناما کی بات کی تو میرے اوپر عدالت عظمیٰمیں 2 مقدمات ہوئے اور 32 ایف آئی ٓآرکٹی، 6 کیس الیکشن کمیشن میں کیے۔عمران خان کے بقولمجھے پتا ہے قوم کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، چوری یہ کریں، ارب پتی یہ بنیں، سب کی باہر پراپرٹی ہے، نوازشریف
اورزرداری کا خاندان چوری کا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو ملکی قرض اترجائے گا،روپیہ اوپر چلا جائے گا اور ڈالر نیچے آئے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نیا پاکستان بننا شروع ہوگیا ہے، کبھی بھی اتنے بڑے ڈاکوؤں پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا، کبھی ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہوا تھا، جیلوں میں غریب لوگ ملتے ہیں، جو لوگ چوری کرکے پیسہ لے گئے وہ وی آئی پی جیل مانگتے ہیں، ہمارے 80 فیصد لوگوں کے پاس ائرکنڈیشنر نہیں، ادھر یہ لوگ جیل میں ائرکنڈیشنر اور ٹی وی مانگ رہے ہیں،جیل میں بڑے اور چھوٹے ڈاکو سے ایک طرح کا سلوک ہوگا۔